Imtezaaj, Urdu Research Journal, UOK - Karachi

امتزا ج

Department of Urdu, University of Karachi, Pakistan
ISSN (print): 2518-9719
ISSN (online): 2518-976X

ـامتزاج کےاٹھارویں شمارے کے لیے مقالات موصول ہونے کی تاریخ 10-07-2022 ہےـ

 

اٹھارویں شمارے کے لیے مقالات موصول ہونے کی تاریخ  10-07-2022 ہے۔اٹھارھویں شمارے کے لیےمقالہ بھیجتے ہوئے فیس جمع کروانے کی رسید یاآن لائن ٹرانسفر کا اسکرین شارٹ مقالے کی ای میل کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔جن مقالوں کے ساتھ فیس کی رسیدموصول ہوگی صرف وہ ہی مبصرین کو ریویو کے لیے بھیجے جائیں گے۔مقالہ بھیجنے سے پہلے پروسیسنگ فیس جمع کروانا لازمی ہے (جو لازمی اور ناقابلِ واپسی ہے)۔

مقالہ جمع کروانے کی فیس ملکی مصنفین کے لیے  PKR 5000،  ہے

مقالہ جمع کروانے کی فیس غیر ملکی مصنفین  کے لیے  50$  ہے

مقالہ ایڈیٹوریل بورڈ سے منظور ہونے کی صورت میں مقالہ نگار کو پبلشنگ فیس کی مد میں (ملکی مصنفین کو (5000 PKRاور (غیر ملکی مصنفین کو $100 )اداکرنے ہوں گے۔

 فیس شعبۂ اردو جامعہ کراچی کےNBP  کےاکاؤنٹ  بنامCHAIRMAN DEPARTMENT OF URDU

 اکاؤنٹ نمبر PK90NBPA0071004100064624

میں جمع کروائی جائے ۔ فیس کی رسید ،مقالے کے عنوان اور مصنف کے نام  کے ساتھ امتزاج کے آفیشل ای میل ایڈریس پر بھیجنا ضروری ہے۔مقالے کے ساتھ مصنف کا واٹس ایپ نمبر، فون نمبر ،ای میل ایڈریس، او رحالیہ تصویر، ضرور بھیجی جائے ۔

’’ امتزاج‘‘کو مقالہ بھجنے کے بعد جب تک اس کے قابلِ اشاعت/ناقابلِ اشاعت  ہونے کی بابت مجلسِ ادارت کی طرف سے اطلاع موصول نہ ہواُسے کسی اور جگہ اشاعت کے لیے نہ بھیجاجائے۔

 مقالہ نگار کا نام، مقالے کا عنوان ، تلخیص(abstract)اور کلیدی الفاظ(keywords)اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دیے جائیں اورمقالے کی تلخیص ڈیڑھ سو سے دو سو الفاظ پر مشتمل ہو۔مقالے کے آخر میں حوالہ جات ،حواشی اور تعلیقات لازمی دیے جائیں۔حوالہ جات اُردو میں ہونے کی صورت میں اختتامی صفحے پر ان کو رومن میں بھی درج کرکے بھیجا جائے۔

کتاب کا حوالہ:

’’امتزاج‘‘ میں حوالہ جات کا اندراج ترابین سٹائل میں کیا جاتا ہے۔ مقالے میں حوالہ جات کے اندراج کا مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کیا جائے۔

مثال:     گوپی چند نارنگ، ساختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات، (لاہور: سنگِ میل پبلی کیشنز، ۱۹۸۵ء)، ۷۸۔

     اگر ایک ہی کتاب سے دویا تین دفعہ حوالہ آئے تو بار بار مکمل حوالہ لکھنے کی بجائے مصنف کا نام، کتاب کا نام اور صفحہ نمبر لکھنا کافی ہوگا۔

رسالے کا حوالہ:مصنف کا نام، مضمون کا عنوان، مشمولہ:رسالے کا نام ،جلد نمبر، شمارہ نمبر، بریکٹ میں شہر کا نام، ادارۂ اشاعت،سنِ اشاعت، صفحہ نمبر۔

اگر انٹرنیٹ سے کسی آن لائن فائل کا حوالہ دیا جائے تو سائیٹیشن کی تاریخ کے ساتھ وقت لکھنا بھی ضروری ہے اور یو آر ایل کا اندراج بھی۔

 

 

 

Related News